16 اپریل سے بارشیں برسانے والے مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان 

13
0

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 16 اپریل کی رات بلوچستان کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا،مغربی ہوائیں 18 اپریل کو ملک کے بالائی علاقوں تک پھیل جائیں گی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ 18 سے 21 اپریل کے دوران پنجاب، اسلام آباد، مری میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جبکہ 18سے 20 اپریل کے دوران ڈی جی خان، راجن پور، ملتان، رحیم یار خان میں بارش  متوقع ہے، رپورٹ کے مطابق 17 سے 19 اپریل کراچی، حیدرآباد، سکھر، جیکب آباد، کشمور، جامشورو، لاڑکانہ میں بادل برسنے کا امکان ہے، اسی طرح 16 سے 19 اپریل گوادر، نصیر آباد، سبی، کوہلو، ہرنایہ، مستونگ، بارکھان میں بارش ہو سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Recent Comments

No comments to show.
Loading