کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار

21
0

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں اتوار کی صبح سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا۔

محکمہ موسیات کے مطابق گلشنِ اقبال، محمد علی سوسائٹی، کلفٹن، گلشن حدید، بہادرآباد، ڈیفنس ویو اور ملحقہ علاقوں میں گرچ چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

کراچی میں آج مغربی سسٹم کے زیر اثر ہلکی بارش ہوسکتی ہے جبکہ کہیں کہیں گرج چمک بھی ہوسکتی ہے تاہم غیرمعمولی بارش کا امکان نہیں ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

موجود سیٹلائٹ مشاہدے کے تحت وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ ہلکی/درمیانی بارش ہوسکتی ہے، بارش کا شروع ہونے والا سلسلہ شام تک جاری رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہر میں ہونے والی بارش کے ملی میٹر میں اعدار و شمار جاری کر دیے۔

سب سے زیادہ بارش ناظم آباد میں 21.2 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی جبکہ گلشن حدید میں 20، فیصل بیس میں 17، مسرور بیس اور کیماڑی میں 16، نارتھ کراچی اور سعدی ٹاون میں 15، اورنگی میں 14.4، کورنگی میں 14.5، اولڈ ایئرپورٹ 11.9، ڈی ایچ اے 5.5 جبکہ سرجانی میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Recent Comments

No comments to show.
Loading