کراچی میں گدھا گاڑی ریس کا اعلان،میئربھی شرکت کریں گے

27
0

کراچی: کمشنر کراچی کپ گدھا گاڑی ریس اتوار کو ہوگی، جس میں میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

اعلامیے کے لیے ریس کے لیےصبح سات بجکر 30 منٹ پر آئی آئی سی سی پل پر شرکا جمع ہوں گے جبکہ آٹھ بجے ایڈیشنل کمشنر ون سید غلام مہدی اور ڈپٹی کمشنر جنوبی الطاف ساریو جھنڈا لہرا کر ریس کا افتتاح کریں گے۔

ریس براستہ ایم ٹی خان روڈ، سلطان آباد سے ہوتی ہوئی کمشنر آفس کلب روڈ پر اختتام پزیر ہوگی۔ جس کے بعد مہمان خصوصی میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کامیاب شرکا میں انعامات تقسیم کرینگے اور کمشنر کراچی سید حسن نقوی اس موقع پر خطاب کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Recent Comments

No comments to show.
Loading