پی ٹی آئی سے وابستہ آزاد امیدواروں نے 8 فروری انتخابات میں دیگر جماعتوں سے زیادہ ووٹ لیے۔ آئی ایم ایف

17
0

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) نے پاکستان میں انتخابات کے باوجود برقرار سیاسی بے یقینی کی نشاندہی کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سے وابستہ آزاد امیدواروں نے 8 فروری 2024ء کے انتخابات میں دیگر جماعتوں سے زیادہ ووٹ لیے، نئی حکومت نے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کی پالیسیاں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے، معاشی پالیسیوں کے عدم نفاذ، کم بیرونی فنانسنگ کے باعث قرضوں اور ایکسچینج ریٹ پر دباؤ کا خدشہ ہے۔آئی ایم ایف کی سامنے آنے والی دستاویزات میں بتایا گیا کہ بیرونی فنانسنگ میں تاخیر کی صورت میں بینکوں پر حکومت کو قرض دینے کا دباؤ بڑھے گا اور بینکوں پر حکومت کو قرض دینے کے دباؤ سے نجی شعبے کیلئے فنانسنگ کی گنجائش مزید کم ہونے کا خدشہ ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے کی دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کے بعد دو بڑی جماعتوں PMLN اور PPP نے مخلوط حکومت بنائی مگر PTI سے وابستہ آزاد امیدواروں نے دیگر سیاسی جماعتوں سے زیادہ ووٹ لیے، PTI کے حمایت یافتہ ارکان نے قومی اسمبلی میں بڑی اپوزیشن قائم کی ہے، پیچیدہ سیاسی صورتحال، مہنگائی اور سماجی تناؤ، پالیسی اصلاحات کا نفاذ متاثر کرسکتا ہے جب کہ اشیاء کی قیمتیں، شپنگ میں رکاوٹیں یا سخت عالمی مالیاتی حالات بیرونی استحکام کو متاثر کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Recent Comments

No comments to show.
Loading