پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان، فی لیٹر پٹرول کتنا سستا ہوسکتا ہے؟ خوشخبری آگئی

7
0

اسلام آباد: پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ 16مئی سے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق 2 ہفتے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں لگ بھگ ساڑھے آٹھ روپے فی لیٹر تک کی کمی کی گئی تھی، جس میں پیٹرول کی قیمت 5.45 روپے فی لیٹر کم ہوئی تھی تاہم اس بار پیٹرول کی قیمت میں 10سے 12روپے کم ہونے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا یہ رجحان عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے سبب ہے۔ اس وقت برینٹ کروڈ 1.25فیصد کمی کے ساتھ 82ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت 77.39ڈالر فی بیرل ہے۔

اس وقت پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 288.49روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 281.96روپے فی لیٹر ہے، تاہم 16مئی سے قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی قیمت 178روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 277روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Recent Comments

No comments to show.
Loading