پہلی شادی کے 10 منٹ بعد ہی پتا چل گیا تھا غلط انسان سے شادی ہوئی:اداکارہ نادیہ خان

13
0

کراچی: پاکستانی اداکارہ نادیہ خان نے اپنی پہلی شادی اور طلاق پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہیں شادی کے 10 منٹ بعد ہی معلوم ہوگیا تھا کہ ان کی شادی ایک غلط انسان سے ہوئی ہے لیکن چونکہ وہ شادی ان کی خواہش پر ہوئی تھی اس لئے 10 سال تک نبھانے کی پوری کوشش کی۔


نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق اداکارہ نادیہ خان نے ایک ڈیجیٹل انٹرویو کے دوران سینئر اداکار ساجد حسن کے سوالوں کے جواب میں اپنی پہلی شادی اور پھر طلاق پر لب کشائی کی۔شادی کے 10 سال بعد طلاق سے متعلق سوال پر اداکارہ نادیہ خان کا کہنا تھا کہ مجھ سے لوگ اکثر سوال کرتے ہیں کہ آپ کی پہلی شادی کیوں نہیں چل سکی، اگر نہیں بن رہی تھی تو پہلے کیوں نہیں چھوڑ دیا؟ میرا ان لوگوں کو جواب ہے کہ کسی بھی شخص کو چھوڑنا بہت آسان ہے لیکن ایسے لوگوں کو تو ہمیں کریڈٹ دینا چاہئے کہ دو لوگوں نے ایک رشتے کو چلانے کیلئے کئی برس تک کوششیں کی۔نادیہ خان کے مطابق میں شوبز سے وابستہ ہوں لیکن ایک کنزرویٹو فیملی سے بھی تعلق ہے لہٰذا میں کتنا بھی ماڈرن ہوجاؤں میں اس سوچ سے باہر نہیں نکل سکتی کہ ہمیں اپنی شادی شدہ زندگی کو لے کر چلنا ہے، اسی لئے میں نے اپنی پہلی شادی کو نبھانے کیلئے 10 سال گزار دیے جبکہ مجھے شادی کے 10 منٹ بعد ہی معلوم ہوگیا تھا کہ میں نے ایک غلط انسان سے شادی کی ہے لیکن اس کے باوجود مجھے اس رشتے کو ختم کرنے کیلئے 10 سال کا عرصہ لگا۔


اس پر اداکار ساجد حسن نے پوچھنے کی کوشش کی کہ آپ کو 10 منٹ میں کیسے معلوم ہوا؟ اپنے بیان کی وضاحت دینے سے انکار کرتے ہوئے نادیہ خان نے کہا کہ میرے سابقہ شوہر کی بھی پرائیویسی ہے لہٰذا اس پر زیادہ بات نہیں کرنا چاہتی لیکن میرے سابقہ شوہر کے دوست بھی گواہ ہیں کہ مجھے 10 منٹ میں پتا چل گیا تھا کہ ہمارے مزاج نہیں ملتے ہم دونوں کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ لیکن میں نے فیصلہ کیا تھا کہ یہ شادی میری سزا ہو یا کچھ بھی میں اسے نبھاو¿ں گی، اس شخص سے شادی میری اپنی چوائس تھی اس لئے میں نے 10سال تک کوششیں کیں تاکہ مجھے کوئی پچھتاوا نہ رہے، اس دور میں مجھے اللہ نے مکمل آزمایا جبکہ میں نے اپنی مشکلات کا ذکر اپنے والدین سے بھی نہیں کیا اور اپنے رشتے کو مکمل نبھانے کی کوشش کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Recent Comments

No comments to show.
Loading