پاکستانی کرکٹر ناصر جمشید اپنے کیے پر شرمندہ، معافی مانگ لی

13
0

لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید نے 7 سال بعد بالآخر اپنی غلطی پر معافی مانگ لی۔

ناصر جمشید کو پی ایس ایل اور  بی پی ایل میں اسپاٹ فکسنگ کی پاداش میں 10 سال کی پابندی کا سامنا ہے  جب کہ برطانیہ میں انہیں17 ماہ قید کی سزا بھی بھگتنا پڑی تھی۔ناصر جمشید 2017 میں پی ایس ایل اسکینڈل کے مرکزی کردار رہے۔

اب سابق اوپننگ بیٹر ناصر جمشید نے اپنے کیے پر معافی مانگ لی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ  جو اپنےکیریئرکےساتھ کیا اس پر خود کو معاف نہیں کرپاؤں گا، اپنے کیے پر شرمندہ ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Recent Comments

No comments to show.
Loading