ٹی20 سیریز کا دوسرا میچ میں پاکستان نے آئر لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

10
0

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم آئرلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی ہے، پاکستان نے آئرلینڈ کا 194 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 16.5 اوورز میں مکمل کر لیا۔ پاکستان کی جیت میں محمد رضوان اور فخر زمان نے اہم کردار ادا کیا۔

آئرلینڈ کے 193 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور صائم ایوب نے اننگز کا انتہائی مایوس کن آغاز کیا، پاکستان کی پہلی وکٹ 6 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب کپتان بابر اعظم صفر پر آؤٹ ہو کر پولین لوٹ گئے، دوسری وکٹ 13 کے مجموعی اسکور پر گری جب صائم ایوب 6 رنز پر مارک ایڈیئر کی گیند پر کرٹس کیمفر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کی تیسری وکٹ 153 کےمجموعی اسکور پر گری جب فخر زمان شاندار اننگز کھیلنے کے بعد بین وائٹ کی گیند پر گیرتھ ڈیلانی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، فخر زمان نے انتہائی جارحانہ کھیلتے ہوئے 40 گیندوں پر 6 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 78 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جیت میں سب سے اہم کردار محمد رضوان نے ادا کیا، محمد رضوان نے 46 گیندوں پر 4 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 75 رنز اسکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ وکٹ کیپر محمد اعظم خان نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا، انہوں نے 10 گیندوں پر 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 30 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلا دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Recent Comments

No comments to show.
Loading