وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کی سکین رپورٹ کا ماہرین سے معائنہ کرانے کا فیصلہ

15
0

لاہور: ٹانگ کی تکلیف سے دوچار قومی وکٹ کیپر اور بلے باز محمد رضوان کی سکین رپورٹ کا ماہرین سے معائنہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سکین رپورٹ کا انگلینڈ میں کنسلسٹنٹ سے معائنہ کرایا جارہا ہے ،پی سی بی طریقہ کار کے مطابق مشاورت مکمل کر رہا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ معائنہ اور مشاورت کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بقیہ میچز میں شرکت کا فیصلہ ہو گا ۔
یاد رہے کہ محمد رضوان ٹانگ کی تکلیف کا شکار ہیں، دو روز قبل سکین کرایا گیا تھا،محمد رضوان کی نیوزی لینڈ کیخلاف بقیہ میچز میں شرکت مشکوک ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Recent Comments

No comments to show.
Loading