وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

18
0

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

میڈیا کے مطابق اوگرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 4 روپے 53 پیسے بڑھا دی گئی، ڈیزل 8 روپے 14 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا۔ پیٹرول کی نئی قیمت 293 روپے 94 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے، اسی طرح اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 290 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ قیمتوں کے اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، حکومت نے اوگرا کی سفارش پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل آئندہ 15 روز کیلئے کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Recent Comments

No comments to show.
Loading