وزیراعلیٰ سندھ نے ٹنڈوالہ یار میں خسرہ سے 5 بچوں کے جاں بحق ہونے پر نوٹس لے لیا

28
0

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 3 دن قبل ٹنڈوالہ یار میں 5 بچوں کے خسرہ سے جاں بحق ہونے کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہ یار کو ہدایت کی کہ صورتحال کا جائزہ لے کر تفصیلی رپورٹ دی جائے،مراد علی شاہ نے ڈی جی ہیلتھ کو ٹنڈوالہ یار کے متاثرہ علاقے چندومیو میں ڈاکٹرز کی ٹیم بھیجنے کی ہدایت بھی کی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ٹنڈوالہ یار میں بیماری کے باعث بچوں کا انتقال کر جانا تکلیف دہ ہے۔

خیال رہے کہ 3 روز قبل ٹنڈوالہ یار میں 5 بچے خسرہ سے جاں بحق ہوگئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Recent Comments

No comments to show.
Loading