وزیراعظم شہباز شریف کا 4 جون سے 8 جون تک دورہ چین، تفصیلات سامنے آ گئیں

11
0

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کے 4 جون سے 8 جون تک دورہ چین کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا چینی شہر شینزین کا دورہ 4 اور 5 جون کو ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف 6 سے 7 جون تک چین کے شہر بیجنگ کا دورہ کریں گے،وزیراعظم شہبازشریف 8جون کو چین کے شہر ژیان کا دورہ کریں گے،وزیراعظم شہبازشریف 8جون کو چین کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچیں گے۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم دورہ چین میں حکومتی عہدیداروں بالخصوص چینی صدر سے ملیں گے،یہ دورہ سرمایہ کاروں  کو پاکستان میں پرامن ، قابل عمل ماحول دینے میں کردار ادا کرے گا، دورے سے چینی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے راغب کرنے کا موقع ملے گا، وزیراعظم کے دورے سے پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضافہ ہوگا، اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم کا دورہ پاک چین اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اور اہم قدم ہے،مضبوط کاروباری شراکت داریاں قائم کرنے سے دونوں ممالک کو طویل مدتی فوائد ملیں گے،وزیراعظم شہبازشریف کے چین کے دورے میں مصروف ٹیک کمپنیوں تک رسائی ملے گی،وزیراعظم چین میں بڑے پیمانے پر کاروباری شراکت داری کے خواہاں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Recent Comments

No comments to show.
Loading