مودی سرکار نے لاکھوں بھارتیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرادیئے، وجہ کیا بتائی ؟ آپ بھی جانیے

13
0

نئی دہلی: بھارت میں ہندوتوامودی حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم” ایکس” پر اپنے مخالفین کے 2 لاکھ سے زائد اکاؤنٹس دہشت گردی اور نازیبا مواد پھیلانے کے الزام کے تحت بند کرادیئے ۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں انکشاف کیاگیا کہ مودی حکومت نے رواں سال 26 فروری سے 25 مارچ کے دوران بھارت میں 2 لاکھ 13 ہزار سے زائد ایکس اکاؤنٹ بند کرائے ہیں۔

دوسری جانب ایک بیان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی انتظامیہ نے وضاحت پیش کی کہ ان اکاؤنٹس کو مختلف الزامات کے تحت موصول ہونے والی شکایات کا جائزہ لینے کے بعد بند کیاگیا ہے۔ اس کارروائی کے لیے ایکس انتظامیہ کو 5158 شکایات موصول ہوئی تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Recent Comments

No comments to show.
Loading