مادر وطن کیلئے جان قربان کر دینے سے بڑھ کر کوئی شے عظیم نہیں، آرمی چیف

13
0

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مادر وطن کیلئے جان قربان کر دینے سے بڑھ کر کوئی شے عظیم نہیں، انتہائی لگن، قربانی کے جذبے سے شہدا کی قربانیاں ہمارا عزم مضبوط کرتی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں فوجی اہلکاروں کو فوجی اعزازات دینے کی تقریب ہوئی،افسران اور جوانوں کو میڈلز ستارہ امتیاز ملٹری اور تمغہ بسالت سے نوازا گیا، شہدا کے تمغے ان کے اہلخانہ نے وصول کئے،آرمی چیف نے آپریشنز کے دوران بہادری دکھانے والے فوجی اہلکاروں میں اعزازات تقسیم کئے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں،قوم کی آزادی اور سلامتی اپنے بہادر جنگجوؤں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے،ہمارے شہدا در حقیقت قوم کیلئے امیداور استقامت کی کرن ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Recent Comments

No comments to show.
Loading