قومی کرکٹ ٹیم کا ایک اور اہم کھلاڑی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہوگیا

12
0

راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے اہم ترین کھلاڑی محمد رضوان ان فٹ ہو جانے کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے بقیہ میچوں  میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

محمد رضوان راولپنڈی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے تیسرے میچ میں ہمسٹرنگ انجری کا شکار ہوکر سیریز سے بار ہوگئے۔اس میچ میں پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی، سٹار بیٹر 23  رنز بنا کر میدان میں موجود تھے کہ اس دوران وہ ہمسٹرنگ انجری کا شکار ہوکر کھیل جاری نہ رکھ سکے اور میدان سے باہر چلے گئے۔

ٹیم ڈاکٹر نے معائنے کے بعد محمد رضوان کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے  اور احتیاطاً میڈیکل ٹیم نے انہیں کھیلنے سے روک دیا ہے، چنانچہ اب وکٹ کیپر بیٹر پانچ میچوں کی سیریز کے باقی میچوں کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ  نے سیریز کے باقی میچوں کے لیے محمد رضوان کی عدم دستیابی کی تصدیق کردی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Recent Comments

No comments to show.
Loading