علی ظفر اور عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا سرائیکی گانا ’بالو بتیاں‘ ریلیز

45
0

معروف گلوکار علی ظفر نے عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کے ساتھ سرائیکی گانا ’بالو بتیاں‘ ریلیز کردیا۔

سوشل میڈیا پر گلوکار علی ظفر نے لکھا کہ ’لیجنڈ عطا اللہ عیسیٰ خیلوی صاحب کے ساتھ ’بالو بتیاں‘ ہماری خوبصورت سرائیکی ثقافت کو میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

گلوکار نے پوسٹ میں گانے کی ویڈیو کا لنک بھی شیئر کیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے علی ظفر اور عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کے گانے کو پسند کیا جارہا ہے اور تعریفی کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ علی ظفر اس سے قبل بلوچی اور پشتو زبان میں اپنی آواز کا جادو جگا چکے ہیں۔

گلوکار نے اپنی پوسٹ میں عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کو سرائیکی زبان کا لیجنڈ موسیقار قرار دیتے ہوئے اُنہیں خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا تھا کہ  سرائیکی میں گانا گا کر خوبصورت سرائیکی ثقافت اور شاعری کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کا اعزاز صرف عطاء اللہ صاحب کے پاس ہے، ان کے علاوہ کوئی دوسرا موسیقار یہ نہیں کرسکتا۔

اُنہوں نے عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کو راک اسٹار قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ عطا اللہ صاحب نے سات زبانوں میں 50 ہزار سے زیادہ گانے ریکارڈ کیے اور سب سے زیادہ آڈیو البمز ریلیز کرنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا، یہ ریکارڈ 1994 میں قائم کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Recent Comments

No comments to show.
Loading