شہرت کے نشے میں اپنی گرل فرینڈ اور موجودہ اہلیہ سے رشتہ ختم کر دیا تھا: ایوشمان کھرانہ

18
0

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار ایوشمان کھرانہ نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے ماضی میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے کے بعد اس وقت کی گرل فرینڈ اور موجودہ اہلیہ سے بریک اپ کر لیا تھا۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوشمان کھرانہ نے حالیہ انٹرویو میں اپنے ماضی کی غلطیوں کے حوالے سے کھل کر بات چیت کی۔انہوں نے کہا کہ جب آپ صرف 16 یا 17 برس کی عمر میں ضرورت سے زیادہ شہرت حاصل کرلیتے ہیں تو اس سے ڈیل کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔

اداکار نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ 2004 میں، میں نے ریئلٹی شو ’روڈیز‘ کا سیزن 2 جیتنے کے بعد اپنی بچپن کی محبت طاہرہ کشیپ کو دھوکا دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل کبھی مجھے اتنی شہرت نہیں ملی تھی، ہر لڑکی کی توجہ مجھ پر تھی۔ اس وقت میں چندریگڑھ کا ہیرو بن گیا تھا۔ اسی شہرت کے جنون میں آکر میں نے اس وقت کی گرل فرینڈ سے اس لئے رشتہ ختم کردیا کیونکہ مجھے دوسری لڑکیوں کی طرف سے توجہ حاصل ہو رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ میں نے طاہرہ سے یہ کہہ کر رشتہ توڑ دیا تھا کہ ’میں اپنی زندگی جینا چاہتا ہوں‘۔


ایوشمان کھرانہ نے مزید کہا کہ مجھے اپنی غلطی کا احساس 6 ماہ بعد ہوا تو میں نے طاہرہ سے معافی مانگی اور اپنا رشتہ ایک بار پھر بحال کیا۔واضح رہے کہ ایوشمان کھرانہ اور ان کی بچپن کی محبت طاہرہ کشیپ 2008 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے، اب اس جوڑی کے دو بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Recent Comments

No comments to show.
Loading