خسارے کو کم کرنا کسی ایک جماعت کے بس کی بات نہیں , سابق گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر

20
0

لاہور: سابق گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ سیاسی معاملات حل کیے بغیر معاشی معاملات ٹھیک نہیں ہوسکتے۔ بجٹ خسارے کی تمام سیاسی جماعتیں اور حکومتیں ذمہ دار ہیں۔

لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رضا باقر نے کہا کہ 2007 سے ہمارا قرضہ بڑھتا گیا، قرضہ اس لیے لیا کہ اخراجات آمدن کے برابر نہیں۔ 17 سال سے قرضہ بڑھ رہا ہے تو اس میں حکومت کا مسئلہ ہے، خسارے کو کم کرنا کسی ایک جماعت کے بس کی بات نہیں۔پاکستان میں ایک ہزار بچوں میں سے 62 پیدا ہوتے ہی مر جاتے ہیں، ملک میں ہیپاٹائٹس 7  فیصد اور بنگلادیش میں زیرو فیصد ہے۔

سابق گورنر سٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ ایس آئی ایف سی باہر سے سرمایہ لانے کے ساتھ تعلیم پر توجہ دے، خسارہ کم کرنے کی حکمت عملی پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Recent Comments

No comments to show.
Loading