حکومت کا 12 جنوری سے آئی فونز قسطوں پر دینے کا اعلان

76
0

نگران حکومت نے آئی فونز قسطوں پر دینے کا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

نگراں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی عمر سیف نے 12 جنوری 2024 کو ایک اقدام کے آغاز کے لیے ٹیلی کام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون کی تفصیل جاری کر دی۔

آئی فونز قسطوں پر دینے کا پروگرام صارفین کو جدید ترین ماڈل فونز حاصل کرنے کے قابل بنائے گا۔

نگراں وفاقی وزیر نے بتایاکہ آئی فون اس پیشکش میں شامل ہوں گے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) قسط کی ادائیگی میں ناکامی کی صورت میں ہینڈ سیٹس کو بلاک کرنے کے لیے ڈیوائس آئیڈنٹیفکیشن، رجسٹریشن، اور بلاکنگ سسٹمز (DIRBS) کو نافذ کرے گی۔

آئی فونز سمیت کئی برینڈز کے موبائل سستے ہونے کا امکان

عمر سیف نے واضح کیا کہ اس پالیسی کا بنیادی مقصد ذمہ دارانہ مالیاتی رویے کو فروغ دینا اور ملک میں اسمارٹ فون کی رسائی کی مسلسل توسیع کو یقینی بنانا ہے۔

ٹیلی کام کمپنیاں اقساط کے منصوبوں کے ذریعے صارفین کو براہ راست اسمارٹ فون فراہم کرکے ایک اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں، اس طرح موبائل براڈ بینڈ کے فوائد خاص طور پر کم آمدنی والے طبقوں تک پہنچتی ہیں۔

سیلولر آپریٹرز، سرمایہ کارکمپنیاں،بینکس قسطوں پراسمارٹ فونز کے پیکجز کا اعلان کریں، ڈاکٹر عمر سیف

یاد رہے کہ چند دن قبل وزیر آئی ٹی نے کہا تھا کہ حکومت نے فری لانسرز کے دیرینہ مطالبے پر پاکستان میں بیرون ملک سے رقوم منگوانے کی اجازت دی ہے۔

وفاقی وزیر نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ بین الاقوامی کمپنی پے پال فری لانسرز کو ڈیجیٹل مواصلات کے ذریعے اپنے اکائونٹس میں بیرون ملک سے بھیجی گئی رقوم وصول کرنے کی سہولت فراہم کرے گی ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے قومی خلائی پالیسی کی بھی منظوری دی ہے جس میں نجی شعبے کی کمپنیوں کو پاکستان میں مواصلاتی خدمات کیلئے زیریں مدار والے مصنوعی سیارے استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت دو ارب روپے سے ایک بڑا پاکستان سٹارٹ اپ فنڈ شروع کررہی ہے تاکہ کاروبار کی مہارتیں سیکھنے کیلئے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Recent Comments

No comments to show.
Loading