جسٹس بابرستار کا فیملی ڈیٹا لیک کرنے کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر

9
0

اسلام آباد: جسٹس بابرستار کا فیملی ڈیٹا لیک کرنے اور سوشل میڈیا مہم کے خلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس 3 جون کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا،جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں لارجر بنچ کل سماعت کرے گا، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان بھی بنچ میں شامل ہیں۔

23 مئی کو لارجر بنچ کی عدم دستیابی کی وجہ سے سماعت نہیں ہو سکی تھی،عدالت نے ایف آئی اے، پی ٹی اے اور آئی بی سے رپورٹس طلب کر رکھی ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Recent Comments

No comments to show.
Loading