بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ، پی ٹی آئی نے سامنے آنیوالے ابتدائی حقائق تشویش ناک قرار دیدیے

11
0

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے میں ابتدائی طور  پر سامنے آنے والے حقائق کو تشویش ناک قرار  دے دیا۔

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق بشریٰ بی بی کو مزید قید میں رکھنا ان کی جان کو  خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے،  رپورٹ ہمارے خدشات پر مہرِ تصدیق ثبت کرتی ہے، عدالتی حکم پر سرکاری ڈاکٹر اور ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم کی موجودگی میں طبی معائنہ کیا گیا، معائنے میں خوراک کی نالی اور معدے میں تیزاب کی زائد مقدار  اور  زخم واضح ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق  ترجمان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہےکہ بشریٰ بی بی کے جسم پر اثرات زہر کی نوعیت اور  خطرات کو  واضح کرتے ہیں،  بشریٰ بی بی کو زہریلا مواد دیے جانے کی تحقیقات کرائی جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Recent Comments

No comments to show.
Loading