بابر اعظم ٹی20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کپتان بن گئے

15
0

راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور  بڑا  اعزاز  اپنے نام کرلیا۔بابر اعظم ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کپتان بن گئے۔

بابر اعظم نے آسٹریلیا کے ایرون فنچ کا ریکارڈ توڑ دیا، ایرون فنچ نے بطور کپتان 76 اننگز میں 2 ہزار 362 رنز بنائے تھے۔

بابر اعظم نے آج نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں اپنی اننگز کا 28 واں رن بناکر کر یہ سنگ میل عبور کیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے میچ میں بابراعظم کی بطور کپتان 67 ویں اننگز تھی۔

بابر اعظم ٹی20 انٹرنیشنل میں 400 چوکے لگانے والے پہلے ایشیائی کرکٹر بھی بن گئے ہیں، انہوں نے آج ٹی20 انٹرنیشنل میں 400 چوکوں کا سنگ میل بھی عبور کیا۔

اس سے قبل آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ نے ٹی20 انٹرنیشنلز  میں 407  چوکے لگائے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Recent Comments

No comments to show.
Loading