ایران اسرائیلی کشیدگی پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی بیان جاری کر دی

32
0

نیویارک: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہےکہ صدر بائیڈن نہیں جانتے وہ کیا کر رہے ہیں، جو کچھ ہو رہا ہے وہ ہمیں عالمی جنگ کی طرف لے جا سکتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پریس کانفرنس میں عالمی جنگ کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روس اور یوکرین کی جنگ تیسری عالمی جنگ میں بدل سکتی ہے اور جو کچھ اسرائیل اور ایران میں ہو رہا ہے وہ بھی ہمیں عالمی جنگ کی طرف لے جاسکتا ہے, ٹرمپ کا کہنا تھا روس اور یوکرین کی جنگ پہلے ہی نہیں ہونی چاہیے تھی اور اگر میں صدر ہوتا تو کبھی روس اور یوکرین کی جنگ نہیں ہوتی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر جو بائیڈن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس ایک صدر ہے جو دو جملے ساتھ نہیں بول سکتا، جو اسٹیج کی سیڑھیاں نہیں ڈھونڈ سکتا اور جو نہیں جانتا کے وہ کیا کر رہا ہے، ہم ایک عالمی جنگ میں ختم ہوسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ شب ایران کی جانب سے اسرائیل پر 100 سے زائد ڈرون اور میزائل فائر کیئے گئے جن میں اسرائیل کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تاہم امریکہ کا کہنا ہے کہ میزائل اور ڈرونز کو ہوا میں ہی تباہ کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Recent Comments

No comments to show.
Loading