اگرٹیم فائٹ کرکے ہارے گی تو ذمے داری لوں گا، محسن نقوی نے  کھل کر بول پڑے

18
0

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہاہے کہ میری ٹیم سے وہی خواہش ہے جو فینز کی ہے،اگر فائٹ کرکے ہاریں گے تو ذمے داری لوں گا، اگر فلیٹ ہار گئے تو پھر دیکھیں گے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ٹیم میں اس وقت کئی نئے کھلاڑی آئے اور کئی ریٹائرمنٹ سے واپس آئے ہیں،خواہش نیوزی لینڈ سے سیریز جیتنے کی تھی ، امید ہے آگے پرفارمنس بہتر ہو گی،ان کا کہنا تھا کہ تجربات نہیں ہیں، یہ ہم نے فیصلے کئے ہیں،سلیکشن کمیٹی میں سب کے پاس اختیار ہے،تبدیلیوں سے کیا فرق پڑتا ہے اس کا وقت بتائے گا۔

محسن نقوی نے کہاکہ  ویمن کرکٹر شوال ذوالفقار کی انجری کا کیس بھی میڈیکل پینل کو دیا گیا ہے،فاسٹ بولر احسان اللہ کیساتھ شوال کی بھی رپورٹ آ جائے گی،ان کا کہنا تھا کہ مسئلے ہر جگہ ہوتے ہیں، اب ٹیم اکٹھی اور مستحکم ہو چکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Recent Comments

No comments to show.
Loading