اسرائیل نے ایرانی قونصل خانے پر حملہ کیوں کیا تھا ؟ ایرانی صحافی نے اہم انکشاف کر دیا 

20
0

 کراچی: اسرائیل نے ایرانی قونصل خانے پر حملہ کیوں کیا تھا ؟ ایرانی صحافی نے اس حوالے سے  اہم انکشاف کر دیا ۔ایرانی خبر ایجنسی کے صحافی افضل رضا نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اسرائیل پر ایران کے حملے کی مذمت کرنے سے پہلے غزہ میں سیزفائر کی اپنی ہی قراردادوں پر عمل کروائے۔

ایران نے اسرائیل پر جوابی حملہ کر کے جواب دیدیا ہے، تل ابیب سے اسرائیل کے براہ راست جوابی حملوں کی خبریں آرہی ہیں، اسرائیل کے اتحادی نتین یاہو کو ایسی احمقانہ حرکت کی اجازت نہیں دیں گے، امریکی حکام نے اسرائیل پر واضح کردیا ہے کہ کسی بھی اقدام سے قبل امریکہ کو آگاہ کرے، اسرائیل عالمی دنیا کی توجہ غزہ سے ہٹا کر کسی اور طرف کرنا چاہتا تھا اسی لیے ایرانی قونصل خانے پر حملہ کیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام ’’نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔پروگرام میں ملیحہ لودھی اور مشاہد حسین سید نے بھی شرکت کی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Recent Comments

No comments to show.
Loading